ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس بک دوستی ، بھارتی لڑکی نے پاکستان آکر شادی کرلی 

فیس بک دوستی ، بھارتی لڑکی نے پاکستان آکر شادی کرلی 
کیپشن: Facebook Friendship
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: فیس بک کی محبت انڈین لڑکی کو پاکستان کھینچ لائی ۔بھارت کے علاقے چندی گڑھ کے ملیر کوٹلہ سے آئی خاتون شہناز نے پاکستانی نوجوان سے شادی کر لی۔

چونیاں تھانہ صدر کی حدود مولا پور کے رہائشی نوجوان ذیشان سے فیس بک کے ذریعے دوستی کے بعد انڈیا کے رہائشی محمد اسحاق کی بیٹی شہناز چونیاں کے علاقہ مولا پور میں آئی۔ شہناز نے ذیشان سے 4 اپریل 2021 کو نکاح کیا۔ پولیس کے مطابق شہناز اختر اور ذیشان دونوں کے پاسپورٹ موجود ہیں دونوں ایک دوسرے کے پاس پاسپورٹ کے ذریعے آتے جاتے ہیں شہناز گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو پاکستان آئی اور ابھی بھی موجود ہے تھانہ میں آمد روانگی اور دیگر ریکارڈ درج ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor