سینیٹ الیکشن میں ناکامی کے بعد پنجاب کے دو بڑے اسلام آباد طلب

سینیٹ الیکشن میں ناکامی کے بعد پنجاب کے دو بڑے اسلام آباد طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست، پنجاب کے دونوں بڑوں کو دوبارہ اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے۔

سینیٹ انتخابات میں حکومت کو شکست کے بعد پنجاب کے دونوں بڑے رات ہی اسلام آبار سے واپس آئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار دونوں کو فوری طور پر دوبارہ اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ ملاقات میں سینیٹ الیکشن میں شکست کے اسباق کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم پنجاب کے دونوں بڑوں سے اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے امور پر بھی مشاورت کریں گے۔

 یاد رہے گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کے امیدوار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں جبکہ حکومت نے نتیجہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عبدالحفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے درمیان مقابلے کو ہی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان سب سے بڑا اور اہم مقابلہ قرار دیا جا رہا تھا۔یوسف رضاگیلانی 169ووٹ جبکہ عبدالحفیظ شیخ164ووٹ حاصل کرسکے۔ قومی اسمبلی میں7 ووٹ ضائع ہوگئےجبکہ کل  340ووٹ کاسٹ ہوئے تھے۔