واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

واٹس ایپ صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

سٹی 42: ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے خوشخبری، ایپ انتظامیہ کی جانب سے واٹس ایپ ویب ورژن میں آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر صارفین کو  فراہم کردیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایپ انتظامیہ کی جانب سے ویب بیٹا انفو نامی اکاؤنٹ سے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ویب ورژن  پر آڈیو ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروادی ہے۔ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فیچر آج نئی ریلیز کے ساتھ فراہم کیا جائے گا مگر تمام صارفین تک رسائی کے لیے مزید  وقت درکار ہوگا۔ 

واضح رہے کہ بڑے پیمانے پر استعمال کی جانے والی میسنجنگ ایپ واٹس ایپ نے گزشتہ برس اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ برس براؤزر اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔

 اس سے قبل یہ بیٹا فیچر تھا جس تک رسائی چند صارفین تک کو ہی حاصل تھی۔

یاد رہے کہ اس فیچر کے ذریعے صارفین اسمارٹ فون کی طرح ڈیسک ٹاپ پی سی یالیپ ٹاپ پر بھی کال موصول کر سکیں گے۔