راکھی ساونت مشکل میں پھنس گئیں،مقدمہ درج

راکھی ساونت مشکل میں پھنس گئیں،مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بھارت ست تعلق رکھنے والی نامور اداکارہ راکھی ساونت اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف شہری سے فراڈ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات  کے مطابق بینک کے ریٹائرڈ ملازم   شائلیش سری واستاوا نے دہلی کے وکاص پوری پولیس اسٹیشن میں راکھی ساونت اور اُن کے بھائی راکیش سونت کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔آیف آئی آر میں انہوں نے یہ موقف اپنایا ہے کہ 2017 میں بینک سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اپنے دوست راج کھتی کے توسط سے راکھی کے بھائی راکیش سے انویسٹمنٹ کے حوالے سے ملاقات ہوئی۔ جس کے بعد مشترکہ طور پر ایک فلم اور ڈانس انسٹی ٹیوٹ بنانے کا فیصلہ ہوا۔ اور راکھی ساونت کو اس میں بطور حصے دار بھی رکھنے کا کہا گیا۔

مقدمہ درج کروانے والے شائلیش نے یہ بھی کہا کہ راکھی کے بھائی نے مجھ سے 6 لاکھ روپے لئے اور 7 لاکھ روپے کا بعد کی تاریک کا چیک مجھے دیا جوکہ جعلی سائن کی وجہ سے باؤنس ہو گیا جس کے بعد راکیش سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اور میرے پیسے ہڑپ کر گئے۔

مقدمہ میں نامزد ہونے والی ڈرامہ کوئن کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے خلاف سازش قرار دے دیا اور افسردگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں شئلیش نامی کسی شخص کو نہیں جانتی، یہ میرے خلاف سازش ہے۔ اگر میں نے 2017 میں کسی کے ساتھ فراڈ کیا ہے تو اس شخص کو اتنے عرصے بعد میرے خلاف مقدمہ درج کرنا کیوں آیا اور وہ بھی اس وقت جب میں بگ باس جیسے شو سے بہترین کھلاڑی کے طور پر سامنے آئی ہوں۔
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer