مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید : برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں4روپے فی کلو مزید اضافے سے سرکاری قیمت 349 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے، سستا پروٹین سمجھا جانے والا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا، گاہک نہ ہونے سے دوکاندار بھی پریشان ہو گئے.
 

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کی قیمت میں4روپے فی کلو اور فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک روپے فی درجن مزید اضافہ ہونے لگا، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مارکیٹ کمیٹی کیجانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 349 روپے فی کلو مقرر کردی گئی۔زندہ برائلر تھوک ریٹ 233 اور پرچون میں 241 روپے فی کلو فروخت ہوئی، جبکہ فارمی انڈے 155 روپے فی درجن اور انڈوں کی پیٹی 4530 روپے مقرر کی گئی۔

گزشتہ روز برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں 6روپے فی کلو اضافےسےسال کی بلندترین سطح 345 روپے پرپہنچ گئی تھی۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 345 روپے فی کلو اور فارمی انڈے 154 روپے فی درجن تھی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer