ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی اے ٹیکس ادا کیے بغیر آئی فون بیچنے پر دکاندار عدالت طلب

پی ٹی اے ٹیکس ادا کیے بغیر آئی فون بیچنے پر دکاندار عدالت طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) صارف عدالت نے پی ٹی اے کو ٹیکس ادا کیے بغیر آئی فون ایک لاکھ پچیس ہزارکا فروخت کرنے پر مائی فون سٹور حفیظ سنٹر کے مالک کو پچیس مارچ کو طلب کر لیا۔

عدالت میں شہری خواجہ عمیز نے مائی فون سٹور کے مالک کیخلاف ہرجانے کا دعوے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ اس نے دکاندار سے موبائل فون ایک لاکھ پچیس ہزار میں خریدا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ دکاندار نے موبائل فون کا ٹیکس ادا نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے پی ٹی اے نے فون بند کر دیا۔ دکاندار سے احتجاج کیا تو اس نے بات ہی نہیں سنی گئی۔عدالت نے دعوے کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوے دکاندار کو طلبی کانوٹس جاری کر دیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔