ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب بھر سے ڈگری کالجز ختم

لاہور سمیت پنجاب بھر سے ڈگری کالجز ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب حکومت کا سرکاری کالجز کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، ڈگری کی بنیاد پر کالجز کے نام تبدیل کئے جائیں گے، لاہور سمیت صوبے بھر سے ڈگری کالجز ختم کر دیئے گئے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے گزشتہ برس دو سالہ بی اے، بی ایس سی پروگرام ختم کردیا گیا، تمام سرکاری کالجز میں چار سالہ بی ایس آنرز پروگرام شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس پر مرحلہ وار عمل کروایا جارہا ہے، اسی بنیاد پر محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کالجز کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر سے ڈگری کالجز ختم کردیئے گئے ہیں، دو سالہ بی اے، بی ایس سی پروگرام کروانےوالے کالجز اب ایسوسی ایٹ ڈگری کالجز کہلائیں گے، 4 سالہ بی ایس آنرز کروانے والے گریجوایٹ کالجز اور ایم ایس، ایم فل کی تعلیم دینے والے پوسٹ گریجوایٹ کالجز کہلائیں گے، ڈگری کی بنیاد پر کالجز کے نام کی تبدیلی اور ڈگری کالجز ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج رائیونڈ اور گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی بند کرکے اثاثہ جات پنجاب تیانجن یونیورسٹی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا، ٹیوٹا نے اپنے ماتحت چلنے والے دونوں سرکاری کالجوں کو خاموشی سے سرنڈر کر دیا۔

Sughra Afzal

Content Writer