نیب تحقیقات کیخلاف رانا ثنااللہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

نیب تحقیقات کیخلاف رانا ثنااللہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ کی نیب تحقیقات کےخلاف درخواست سماعت کےلئے مقررکردی گئی ،درخواست میں چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال، ڈی جی نیب سمیت دیگر فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نیب کی جانب سے تحقیقات کیلئے خلاف قانون طلب کیاگیاہے، انسداد منشیات اورنیب دونوں ادارے وفاق کے زیرسایہ ہیں،نیب انہیں اثاثوں کی تحقیقات کررہاہے جواے این ایف عدالت نے منجمدکررکھے ہیں، ایک وقت میں دونوں وفاقی ادارے کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں ۔

درخواست میں کہاگیا ہے کہ انسداد منشیات عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے تفصیلات کیسے اکٹھی کریں، نیب نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے شامل تفتیش کیا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب کی جانب سے طلبی کال اپ نوٹسز کو کالعدم قرار دے۔


رانا ثنااللہ نے اپنے وکیل امجد پرویز اور طاہر نصراللہ کے ذریعے درخواست دائر کی،جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

نواز شریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے:رانا ثنا اللہ 

رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب انہیں اثاثوں سے متعلق تحقیقات کر رہا ہے جو منجمد ہو چکے ہیں،گورنمنٹ کے دو ادارے ایک ہی معاملے پر انکوائری نہیں کر سکتے، عدالت نے نیب سے جواب مانگ لیا ہے۔عدالت نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر ہراساں ناں کیا جائے،نیب کو تمام معلومات فراہم کر چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نیب جو بھی مانگے گے دوں گا،تمام ریکارڈ ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کے پاس موجود ہیں،نواز شریف کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا،درخواست کے معاملے پر ہر فورم پر جائیں گے،میاں شہباز شریف کی واپسی نواز شریف کے علاج کے باعت التوا کا شکار ہے

توقع ہے دو ہفتوں میں علاج سے متعلق پروسیجر مکمل ہو جائے گا،میاں شہباز شریف مارچ میں واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer