ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں نوبل پرائز کا حق دار نہیں ہوں:وزیر اعظم عمران خان

میں نوبل پرائز کا حق دار نہیں ہوں:وزیر اعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  نوبل پرائز کے حوالے سے چلائی جانیوالی مہم کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں  نوبل پرائز کا حق دار نہیں ہوں۔

تفصیلات کے مطابق  نوبل پرائز کے حوالے سے چلائی جانیوالی مہم کے بارے میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں  نوبل پرائز کا حق دار نہیں ہوں ،اس انعام کا وہی حق دار ہوگا جو مسئلہ کشمیر حل کرے گا،انہوں نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ اس انعام کا وہی حق دار ہوگا جو خطے میں انسانی ترقی کیلئے کام کرے گا۔

یاد رہے پاک بھارت کشیدگی عروج پر ہے پوری دنیا کی نظریں پاکستان اور بھارت پر جمی ہوئی ہیں،بھارت نے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ کیا تو دوسرے روز پاکستان نے بھارت کے دو جنگی طیارے مارگرائے،ایک پائلٹ کو قیدی بنا لیا تھا جسے بعد میں رہا کردیا گیا۔
 

Shazia Bashir

Content Writer