(عمران یونس) ڈی جی فوڈ اتھارٹی نےٹیم کے ہمراہ کاہنہ میں کارروائی کرتے ہوئےجعلی مکھن تیار کرنے والی ایک اور فیکٹری پکڑ لی، 1520کلو ناقص گھی، ایک ہزار کلو جعلی مکھن، 20 نیلے ڈرمز اور مشینری ضبط کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس اور آپریشن ٹیموں نے ڈی جی فوڈاتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی سربراہی میں بڑی کارروائی کرتے جعلی مکھن تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑلی،ریڈ کے دوران فیکٹری سے 1ہزار520کلو ناقص گھی، ایک ہزار کلو جعلی مکھن، 20 نیلے ڈرمز اور مشینری ضبط کرلی گئی، کاہنہ نو میں بناسپتی گھی سےجعلی مکھن تیار کرنیوالے منیر ڈیری یونٹ کوسیل کردیاگیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق بناسپتی گھی میں مضر صحت کیمیکل ڈال کر مکھن تیار کیا جا رہا تھا، دھوکہ دہی پر مالکان کیخلاف مقدمہ درج کرا دیاگیا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق ویجیلنس سیل نے سپلائرکی ریکی کر کےپروڈکشن یونٹ کاپتہ لگایا۔