(سٹی42) پی سی بی نےلاہور میں ہونے والے پی ایس ایل فور ایڈیشن کے میچز کے لئے ٹکٹس خریدنے کو پوری رقم واپس کرنے کے احکامات صادرکئے،میچز کے ٹکٹس ری فنڈ کرنے کا شیڈول جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فور کے لاہور میں ہونے والے میچز اب کراچی میں ہونگے، میچز کے لئے ٹکٹس خریدنے والوں کو اب پوری رقم واپس کی جائے گی،ترجمان پی سی بی کاکہناتھاکہلاہور میں پی ایس ایل میچز کے لئے ٹکٹ خریدنے والوں کو پوری رقم واپس کی جائے گی،جن شائقین کرکٹ نے آ ن لائن ٹکٹس لئے تھے ان کی رقم آن لائن ان واپس کی جائے گی ۔
ترجمان پی سی بی کامزید کہناتھاکہلاہور میں میچز کے شائقین کی طرف سے خریدے گئے ٹکٹوں کی رقم واپس کردیں گے، فرنچائز سے ٹکٹس خریدنے والوں کو 18 مارچ سے ٹکٹوں کی رقم واپس کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ تمام فرنچائزز سمیت متعلقہ باڈیز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا۔