وقار گھمن: سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کی برتری، چئیرمین یوسی227 رائے لیاقت علی نے قینچی بازار میں مٹھائی تقسیم کی۔ انکا کہنا تھا کہ نواز شریف سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قینچی بازار میں تاجروں میں سینیٹ الیکشن کی جیت کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرنے کے موقع پرکونسلر کامران بٹ، جاوید اقبال، سنی مجید، ریاض بھٹی، بلاحیدری، ملک مجید اورمحمدعلی شاکر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر رائے لیاقت کا کہنا تھا کہ ن لیگ وفاداروں کی جماعت ہے۔ جو اپنے قائد کے ساتھ ہر جگہ کھڑے ہوتے ہیں۔