سعود بٹ: پریس کلب کے باہر پاکستان امن ریلی، اس دوران مظاہرین نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ شرکا کا کہنا ہے کہ رینجرز، فوج اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں کیاجا سکتا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پولیس ویلفیئر نامی تنظیم اور سول سوسائٹی کے زیر اہتمام پاک فوج اور پولیس کے حق میں ریلی نکالی گئی ۔ جس میں شرکاءکی جانب سے پولیس ڈے منایا جائے کے نعرے لگائے گئے۔
شرکاءکا کہنا تھا کہ رینجرز، فوج اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں کیاجا سکتا۔ امن ریلی میں اشرف گجر، رانا ظفر، فیصل راجپوت، صابر بٹ، اویس باجوہ ودیگر شریک تھے۔