سٹی 42 : لاہور میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام بنادی گئی، پولیس نے خفیہ اطلاع پر3ملزمان گرفتار کرلیے ۔
ملزمان کومختلف مقامات سے منشیات کی ڈیلیوری دیتے ہوئے گرفتارکیاگیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزمان عدیل، جاوید اور خلیل کے قبضہ سے 8 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ۔
پولیس نے بتایا کہ ملزمان کا مضافاتی علاقوں میں نو جوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ۔
گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج، مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشنز کے حوالے کردیا گیا ہے ۔