ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان پاکستان کا فخر ہے،بلاول بھٹو کی ترجیح عوام ہیں، آصفہ بھٹو

 گلگت بلتستان پاکستان کا فخر ہے،بلاول بھٹو کی ترجیح عوام ہیں، آصفہ بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک تحریک اور سوچ کا نام ہے۔ پی پی پی نے عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑا۔

گلگت بلتستان کے ضلع نگر میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خاتون اول  آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ترجیح عوام ہیں، بلاول بھٹو سمجھتے ہیں کہ گلگت بلتستان پاکستان کا فخر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بلاول عوام کے مستقبل، تعلیم اور ترقی کی بات کرتے ہیں۔ بلاول چاہتے ہیں کہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملے۔ یہاں کے نوجوان بہترین تعلیم اور بہترین مستقبل چاہتے ہیں۔