سٹی 42 : وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ہمارے سچ اپنے مفادات کے ساتھ جڑے ہوتے ہیں، پاکستان کے ساتھ اپنا رشتہ محبت ، کلمے اور مفادات کی بنیاد پر ہے۔
مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ جس میں مہاجرین مقیم پاکستان کی نمائندگی کو تاریخی اور آئینی حقیقت قرار دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی ۔ آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ قاسم مجید نے قرارداد پیش کی ۔ آئینی اصلاحات عوام کے منتخب نمائندوں کا خصوصی اختیار اور مینڈیٹ قرار دے دیا گیا ۔
وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں لوگ آج بھی سہولتوں کے بغیر نظر آئیں گے، آزاد کشمیر میں خاص کر لائن آف کنٹرول کے علاقوں میں بھی سہولیات موجود ہیں۔ آج بھی ریاست کے اندر 3 روپے بجلی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے وسائل اور پوٹینشل پر فوکس کریں تو یہ ریاست بہت آگے جاسکتی ہے۔ لوگوں کے ساتھ رابطے کو بحال کیا۔ 18 ، اٹھاراں گھنٹے جاگ کر عوام دوست پالیسیوں کو اپنایا۔
فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ یہ نظام ہم سب نے مل کر بنایا ہے ، دونوں اطراف کے لوگ ہمارے اپنے ہیں، آزاد کشمیر میں سیاحت کا پوٹینشل موجود ہے، لوگ یہاں کی خوبصورتی کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے 98 فیصد معاملات حل کر لئے ہیں