سٹی 42 : راولپنڈی کی کلرسیداں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری سے کروڑوں روپے کی 7 گاڑیاں رینٹ پر لے کر فروخت کرنے والا شخص گرفتار کرلیا۔
کلرسیداں پولیس نے ساتوں گاڑیاں برآمد کر لیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے وقتاً فوقتاً رینٹ پر گاڑیاں لے کر دیگر اضلاع میں فروخت کر دی تھیں۔
کلرسیداں پولیس نے چند روز قبل شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومین انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے مختلف اضلاع سے کاریں برآمد کیں۔
پولیس کے مطابق کاریں بھکر، خوشاب، بھلوال، حافظ آباد، واہ اور راولپنڈی میں فروخت کی گئی تھیں ۔