ویب ڈیسک : بھارت کے سٹار کرکٹر ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرا ت کوہلی ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سےسیریز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
بھارتی میڈیاکا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی کے متبادل کھلاڑی کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 13 جون سے شروع ہوگی۔