ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واسا نے بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے، گلشن راوی سرفہرست

واسا نے بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے، گلشن راوی سرفہرست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب: لاہور میں ہونے والی بارش کے بعد واسا لاہور نے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کی گئی بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش ریکارڈ کی گئی۔

واسا کے مطابق جیل روڈ پر 6 ملی میٹر جبکہ ایئرپورٹ کے علاقے میں 1.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ہیڈ آفس گلبرگ میں 5.6 ملی میٹر اور لکشمی چوک میں 8.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح اپر مال میں 6.2 ملی میٹر، مغلپورہ میں 0.4 ملی میٹر اور تاجپورہ میں 2.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ چوک ناخدا میں 4 ملی میٹر جبکہ پانی والا تالاب کے علاقے میں 6.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

واسا کے اعداد و شمار کے مطابق فرخ آباد میں 1.6 ملی میٹر، گلشن راوی میں 14.4 ملی میٹر، اقبال ٹاؤن میں 2.2 ملی میٹر اور سمن آباد میں 11 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ سگیاں کے علاقے میں 13.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں سب سے زیادہ 14.4 ملی میٹر بارش گلشن راوی میں ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سگیاں اور سمن آباد بارش کے اعتبار سے نمایاں علاقوں میں شامل رہے۔