ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت حماد شعیب کی والدہ انتقال کر گئیں

شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت حماد شعیب کی والدہ انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :معروف ماڈل واداکار حماد شعیب کی والدہ انتقال کرگئیں۔
حمادشعیب نےاپنی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس کے بعد شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
حماد شعیب نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں، وہ ان کے لیے محض والدہ نہیں بلکہ ان کی پوری دنیا اور سب سے بڑا سہارا تھیں اور ان کا اچانک دنیا سے رخصت ہونا خاندان کے لیے شدید صدمے کا باعث بنا ہے۔

اداکار نے اس دکھ بھری خبر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا جہاں مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے اظہارِ تعزیت اور دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے،مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مرحومہ کے لیے مغفرت اور حماد شعیب اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں۔