ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی جیلوں میں سولرائزیشن مہم تیز، تنصیب جاری

پنجاب کی جیلوں میں سولرائزیشن مہم تیز، تنصیب جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: پنجاب حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت صوبے کی جیلوں میں سولر سسٹمز کی تنصیب کا عمل تیز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سولر سسٹم لگانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، جسے 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق پنجاب کی چار جیلوں میں سولر سسٹمز پہلے ہی نصب اور فعال کیے جا چکے ہیں۔ ان میسنٹرل جیل میانوالی، سنٹرل جیل فیصل آباد، سنٹرل جیل ڈیرہ غازی خان اور سب جیل پنڈی بھٹیاں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں منصوبے کی تکمیل کے بعد کیمپ جیل میں بھی سولر سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ بجلی کے اخراجات میں مزید کمی لائی جا سکے۔

آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ جیلوں میں سولر سسٹمز کی تنصیب کا مقصد حکومتی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنا اور توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ دینا ہے۔

ان کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران سولر سسٹمز کے استعمال سے تقریباً 50 کروڑ روپے کی بچت متوقع ہے۔