ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالی گھٹایں اور موسلا دھار بارش ، لاہور میں موسم تبدیل

کالی گھٹایں اور موسلا دھار بارش ، لاہور میں موسم تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہباز علی، ملک اشرف، افشاں رضوان:  لاہور میں موسم نے اچانک رخ بدل لیا، کالی گھٹاؤں، ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کے باعث گرمی کی شدت میں نمایاں کمی آ گئی۔

 ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم اور اس کے اطراف میں تیز بارش شروع ہو گئی، جس کے باعث گراؤنڈ سٹاف نے فوری طور پر پچز کو کورز سے ڈھانپ دیا تاکہ میدان کو محفوظ رکھا جا سکے۔ بارش کے باعث شائقینِ کرکٹ کی سٹیڈیم میں انٹری کا عمل بھی شروع نہ ہو سکا۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ اور گردونواح میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بارش کے 40 فیصد امکانات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ  شام اور رات کے اوقات میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔