ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نشتر :مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

نشتر :مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: لاہور کے علاقے نشتر میں سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن اور ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ پیش آیا، جس کے دوران ایک زیرِ حراست ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم زیرِ حراست ملزم شکیل کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ اس دوران اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزم شکیل اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔