سٹی 42:انجمن تاجراں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بجٹ ان کی مشاورت سے تیار کرے اضافی ٹیکسز میں کمی کرے
انجمن تاجران کے صدر مجاہد مقصود بٹ کی صدارت میں اجلاس ہوا ،مختلف مارکیٹوں کے صدور شریک ہوئے اوربجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ، مجاہد مقصود بٹ نے مختلف مارکیٹوں کے عہدیداران کو نوٹیفکیشن جاری کیے تھے ، انجمن تاجران نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ تاجروں کی مشاورت سے تیار کرے،مجاہد مقصود بٹ کا کہنا تھا کہ بجلی کے ہوشربا بلزاور اضافی ٹیکسوں نےتاجروں کی کمر توڑ دی ہے،بجٹ میں اضافی ٹیکسز،سیلز ٹیکس،بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔