سٹی 42: ملک میں مویشیوں کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے گئے
دستاویز کے مطابق ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں13لاکھ78ہزارکااضافہ ہوا،بھینسوں کی تعداد4 کروڑ63لاکھ 10ہزارسے بڑھ کر4کروڑ76لاکھ88ہزارہو گئی،ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3لاکھ88 ہزارکا اضافہ ہوا،بھیڑوں کی تعداد 3کروڑ27 لاکھ31 ہزارسے بڑھ کر3کروڑ31 لاکھ 19ہزارہوگئی،بکریوں کی تعداد میں 23لاکھ58 ہزارکا اضافہ ہوا ،
بکریوں کی تعداد 8کروڑ70لاکھ35 ہزارسے بڑھ کر 8 کروڑ93لاکھ93 ہزارہوگئی،ملک میں اونٹوں کی تعداد میں14 ہزارکااضافہ ہوا،اونٹوں کی تعداد11لاکھ63ہزار سے بڑھ کر11لاکھ77ہزارہوگئی،
ملک میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی ہے،گدھوں کی تعداد59لاکھ38ہزارسے بڑھ کر60لاکھوں47 ہزارہوگئی ،گھوڑوں کی تعداد میں ایک ہزار،خچروں کی تعداد میں 3 ہزارکااضافہ ہوا،گھوڑوں کی تعداد3لاکھ83ہزاراور خچروں کی تعداد2 لاکھ27ہزار ہوگئی،
ایک سال میں مویشیوں کی تعداد میں21لاکھ71 ہزارکا اضافہ ہوا،مویشیوں کی تعداد5کروڑ75لاکھ40 ہزارسے بڑھ کر 5کروڑ97لاکھ11 ہزارہوگئی،