سٹی 42 : پنجاب پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 222 چھاپے مارے گئے، ان کارروائیوں کےدوران 128 منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے، منشیات فروشوں سے 228 کلو گرام چرس، 81 کلو گرام افیون برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ 7کلوگرام ہیروئن، 2کلوگرام آئس، 1653 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
آئی جی پنجاب نے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کیخلاف سپیشل آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کی ہدایت کی، کہنا ہے کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں ۔