ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائیکورٹ نےترک کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری روکنے کی کارروائی کالعدم قرار دے دی

ہائیکورٹ نےترک کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری روکنے کی کارروائی کالعدم قرار دے دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ترک کمپنی اور پنجاب حکومت کے مابین ماحولیات اور جدید میونسپل سروسز کے متعلق معاہدے کا معاملہ،ہائیکورٹ نےترک کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری روکنے کی کارروائی کالعدم قرار دے دی ،ہائیکورٹ کےجج کے ترکیہ اور فیلڈ مارشل حافظ عاصم کے حق میں زبردست ریمارکس بھی دئیے ،عدالت نے ترک کمپنی سے معاہدے کو ختم کرنے کا نوٹس کالعدم قرار دے دیا ۔

جسٹس جوادحسن نے ترک کمپنی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ،درخواستگزار ترک کمپنی کی جانب سے ملک اخترجاوید ایڈووکیٹ پیش ہوئے اوربتایا کہ معاہدے کے بعد حکومت پنجاب کے پاس معاہدہ معطل کرنے کا اختیار نہیں، سیکرٹری بلدیات اس سے پہلے ہی کمپنی کے حق میں فیصلہ کرچکے ہیں، جسٹس جوادحسن نے ریمارکس دیئےکہ ترکیہ نے پاک انڈیا جنگ میں پاکستان کی سفارتی اورملٹری امداد کی، اگر معاہدہ ختم ہوتا توحکومت کو بھاری ہرجانے کی صورت میں نقصان ہوتا، پانی کی فراہمی شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ جسٹس جوادحسن نے ریمارکس دیئےکہ معاہدے کی تکمیل سے لوگوں کی معاشی اورسماجی ترقی کو بھی تقویت ملے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم ترکیہ کا دورہ کرچکے ہیں، وہاں کی سرمایہ کاری روکنا مناسب نہیں،عدالت نےاربوں روپے کی سرمایہ کاری روکنے کی کارروائی غیرقانونی قراردیتے ہوئے سیکرٹری بلدیات کو فریقین کو سن کرمعاملہ14 روز میں نمٹانے کی ہدایت کردی۔
 

Ansa Awais

Content Writer