سٹی 42 : عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی اچھرہ بازار میں خواتین کا رش لگ گیا ۔
اچھرہ بازار میں خواتین کی جانب سے عید کی خریداری کی جارہی ہے، خواتین رنگ برنگے ملبوسات، جوتے،جیولری کی خریداری میں مصروف نظر آرہی ہیں۔
اچھرہ بازار میں خواتین کی بڑی تعداد لان کے ملبوسات خریدنے میں مصروف ہیں، خواتین سوٹ کے ساتھ میچنگ جوتے اور جیولری تلاش کررہی ہیں۔
خواتین کا کہنا ہے کہ عید کیلئے پرجوش ہیں اپنے من پسند ملبوسات خرید رہے ہیں ، بچوں کے لئے خریداری کرنے آئے ہیں ۔