عابد چودھری :گارڈن ٹاؤن میں واپڈا کی تاریں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق گارڈن ٹاؤن چوکی راجہ مارکیٹ پولیس نے پھولنگر سے ٹریس کرکے گروپ کو گرفتار کیا۔ملزمان گارڈن ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں سے واپڈا اور گھروں کی مین تاریں چوری کرتے تھے،
ملزمان نے 24مئی کو گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں تار چوری کی تھی،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ تار، نقدی اور پستول برآمد کر لی گئیں۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان عمران اور غلام رسول کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ،مزید تفتیش جاری ہے۔