قیصر کھوکھر : پنجاب پولیس نے اگلے مالی سال کیلئے 250 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا،ترقیاتی سکیموں کیلئے 15 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔
پنجاب پولیس نے اگلے مالی سال کیلئے 250 ارب بجٹ مانگ لیا ہے ۔ پنجاب پولیس نے پندرہ ارب روپے ترقیاتی سکیموں کیلئے مانگے ہیں ۔ رواں سال پولیس کا 231 ارب روپے کا بجٹ تھا۔ رواں سال دس ارب روپے سے زائد کا بجٹ ترقیاتی سکیموں پر خرچ کیا گیا ہے۔ محکمہ خزانہ نے پولیس کے بجٹ کو ترتیب دینا شروع کر دیا ہے۔