ویب ڈیسک: سٹی42 کی نشاندہی کے بعد کہ بلوچستان کی حکومت نے عید کے تیسرے روز کی چھٹی نہیں دی، حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
حکومت بلوچستان نے عیدالاضحٰی کی تعطیلات کیلئے جاری نوٹی فکیشن میں ترمیم کرکے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 6 جون سے 9 جون 2025 تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔
بلوچستان حکومت بھی عیدالاضحٰی کی تعطیلات کے لئے وفاقی حکومت کے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن پر عمل پیرا ہے، بلوچستان میں عید تعطیلات کے شیڈول میں تبدیلی ،جمعہ سے پیر تک ہوں گی ،پہلے جمعرات سے اتوار تک دی گئی تھی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور دیگر متعلقہ ادارے مذکورہ دنوں میں بند رہیں گے جبکہ ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
یہ فیصلہ عید کے دوران عوامی سہولت اور سرکاری ملازمین کو عید کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ملک بھر میں انہی تاریخوں میں تعطیلات کا اعلان متوقع ہے۔