ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن چھٹی نہیں دی

 حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن چھٹی نہیں دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  حکومت بلوچستان عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5، 6، 7 اور 8 جون کو صوبے میں عام تعطیلات ہوگی۔

بلوچستان حکومت کا عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 6 کے بجائے 5 جون سے کرنے کا اعلان کیا ہے اور نوٹی فیکشن بھی جاری کردی ہے ، جبکہ وفاقی حکومت نے 6 سے 9 جون تک چھٹی کا اعلان کیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتے کو منائی جائے گی۔ 8 جون کو عید کا دوسرا دن ہو گا۔ بلوچستان حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق چھٹیاں 8 جون تک ہوں گی اور 9 جون کو  پیر کے روز چھٹی نہیں ہو گی۔ 9 جون کو عید کا تیسرا دن ہو گا۔

روایت کے مطابق عید ا؛فطر اور عید الاضحیٰ کی چھٹیاں عید اور اس کے بعد دو دن کیلئے لازماً ہوتی ہیں۔

عید الفطر پر مذہبی اعتبار سے عید ایک ہی روز ہوتی ہے لیکن اس کے برعکس عید الاضحیٰ  پر جانوروں کی قربانی عید اور اس کے بعد دو دن تک ہوتی ہے، اس طرح عید الاضحیٰ کے تیسرے دن چھٹی لازمی تصور کی جاتی ہے۔


 

Ansa Awais

Content Writer