ایف آئی اے کی کاروائی، جعلی پاکستانی کرنسی استعمال کرنے میں ملوث ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی کاروائی، جعلی پاکستانی کرنسی استعمال کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے بڑی کاروائی کر کے جعلی پاکستانی کرنسی استعمال کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے خفیہ اطلاع  پر کارروائی کی، ایف آئی اے نے ملزم کے قبضے سے جعلی کرنسی برآمد کر لی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برآمد ہونے والی کرنسی کی مالیت پچاس لاکھ روپے ہے، برآمد ہونے والی کرنسی میں 5 ہزار کرنسی کے نوٹ شامل ہیں۔ ملزم کو نجی بینک کی برانچ واقع ایمپوریم مال لاہور سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ 

ایف آئی اے لاہور زون کے ڈائریکٹر سرفراز خان ورک اور ڈپٹی ڈائریکٹر کمرشل بینکنگ سرکل حسن سجاد نقوی کی جانب سے ٹیم کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

Bilal Arshad

Content Writer