ٹھیکیدار کا بیٹے کیساتھ ملکر شہری پر بدترین تشدد، پولیس بھی خاموش

 ٹھیکیدار کا بیٹے کیساتھ ملکر شہری پر بدترین تشدد، پولیس بھی خاموش
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ زیب حسین:  ٹھیکیدار اور  اس کے بیٹے نے شہری پر موبائل چوری کا الزام لگاکر اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

 نارتھ ناظم آباد بلاک جی تھانہ حیدری مارکیٹ میں گجر نالے کی تعمیرات پر کام کرنے والے ٹھیکیدار نے قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے شہری کو رسی سے باندھ کربے رحمی سے مارا، جبکہ موقع پر موجود لوگ بھی تماشا دیکھتے رہے۔

دوسری جانب متاثرہ شخص نے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ متعلقہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث چند افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن میں واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان نذیر شاہ اور اعظم شاہ بھی شامل ہیں۔

Bilal Arshad

Content Writer