لاہور: گھر میں آٹے کے ڈبے سے 2 کمسن بھائیوں کی لاشیں برآمد

Lahore two kids dead bodies recovered from home, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: لاہور میں ملت پارک کے علاقے میں واقع ایک گھر سے 2 کمسن بھائیوں کی لاشیں ملی ہیں۔

 پولیس کے مطابق 5 سالہ ارتضیٰ اور 3 سالہ راحیل کی لاشیں آٹا رکھنے والے ڈبے سے برآمد ہوئی ہیں۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ ایک روز قبل دونوں کمسن بھائیوں کے اغواء کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا، اغواء کی ایف آئی آر کمسن بھائیوں کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی تھی۔

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق بچے گھر سے باہر کھیل رہے تھے کہ انہیں اغواء کر لیا گیا۔  پولیس نے بتایا ہے کہ مکان کے ایک پورشن میں مقتول بچوں کے چچا کا خاندان مقیم ہے۔

 پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں سے دہرے قتل کے اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے آجائیں گے اور مجرموں کو گرفتار کر لیں گے۔