ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے موبائل فون صارفین کو خوشخبری سنا دی

A significant percent of consumers have mobile devices.
کیپشن: mobile consumers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت کا موبائل فون صارفین کے تحفظ کیلئے بڑا اقدام، صارفین کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے کے لئے پالیسی سازی کا عمل شروع کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق اس حوالے سےپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) صارفین کے ڈیٹا کی رازداری کے قوانین کا فوری جائزہ لے گی، صارفین کی پرائیویسی شہریوں کا بنیادی آئینی حق ہے حکومت اسکی خلاف ورزی کسی قدر اجازت نہیں دے گی. وزیرِ اعظم کی ہدایت وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹریٹجک ریفارمز سلمان صوفی کی چیئرمین پی ٹی اے سے موبائل فون صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ اور مرکیٹرز کی طرف سے بھیجے جانے والے ناپسندیدہ ایس ایم ایس کے حوالے سے مشاورت ہوئی.

شہریوں کو ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے کی فوری پالیسی سازی پر اتفاق ہوا. معاون ِ خصوصی نے وزیراعظم کی پی ٹی اے کو صارفین کو بھیجے جانے والے مارکیٹرز کے ناپسندیدہ ایس ایم ایس کے ساتھ ساتھ شہریوں کے رازداری کے قوانین کے فوری جائزے کی ہدایات سے آگاہ کیا.

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی پرائیویسی ایک آئینی حق ہے اور وزیر اعظم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس کی خلاف ورزی نہ ہو۔ چئیرمین پی ٹی اے وزیراعظم اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ کو اس سلسلے میں ہونے والے اقدامات پر آج بریف کریں گے. اس سلسلے میں مجوزہ اقدامات میں صارف بغیر اجازت موصول ہونے والے میسج بھیجنے والی کمپنی کو رپورٹ کر سکے گا شامل ہے.

مزید برآں صارف کو یہ حق حاصل ہو گا کہ وہ کسی بھی میسج بھیجنے والی کمپنی کو میسج بھیجنے سے منع کر سکے گا جس پر عملدرآمد کمپنی پر لازم ہوگا. اسکے علاوہ کمپنی صارف کا ڈیٹا اس کی مرضی کے بغیر کسی اور کمپنی کو نہ دینے کی پابند ہوگی.

M .SAJID .KHAN

Content Writer