سٹی 42:جہانگیر ترین گروپ کےایم پی اے نذیر چوہان کی رہائشگاہ پرعشائیے کا اہتمام کیا گیا، نذیر چوہان کےخلاف ہونےوالی ایف آئی آر کےحوالےسے تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈیفنس میں ایم پی اے نذیر چوہان کی رہائش گاہ پر جہانگیرترین گروپ کی بیٹھک ہوئی، جہاترین گروپ کےاراکین کےاعزاز میں ایم پی اے نذیر چوہان ن کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ۔عشائیہ میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور ایم پی اے زوار چودھری شریک ہوئے۔ترین گروپ نے عشائیہ میں نذیر چوہان کے خلاف ہونے والی ایف آئی آر اورآئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی، جہانگیرترین گروپ کی جانب سے بجٹ کی منظوری میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیاگیاہے۔