(حسن خالد)ملک میں چوری ،ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ہی ہوتا چلا جا رہا ہے آئے روز اس حوالے سے خبریں آتی رہتی ہیں جرائم پیشہ عناصر کبھی اسلحے کی نوک پر تو کبھی چوری کر کے شہریوں کی جیبیں خالی کر تے رہتے ہیں۔
اسی قسم کا ایک واقعہ لاہور کے علاقے یکی گیٹ میں پیش آیا جہاں دکانوں سے کپڑا چوری کرنے والا خواتین کا گینگ گرفتار کیا گیا ہے,یکی گیٹ پولیس نے کاروائی کے دوران خواتین پر مشتمل تین رکنی گروہ گرفتار کر لیا ۔
ملزم خواتین ملکر بازار سے چوری کرتی اور موقع ملنے پر فرار ہو جاتی,ملزمان سابقہ ریکارڈیافتہ ہیں دوران تفتیش ملزمان کا مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔گرفتار ملزمان میں سمیرا,مافیا اور ثمینہ نامی خاتون شامل ہے۔ ایس ایچ او یکی گیٹ حسین زبیر کے مطابق ملزم خواتین کے خلاف مقدمات درج کر کےتفتیش شروع کر دی ہے۔