ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر ہوا بازی نے مستعفیٰ نہ ہونے کی وجہ تبادی

وزیر ہوا بازی نے مستعفیٰ نہ ہونے کی وجہ تبادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ پر وزیراعظم نے استعفیٰ مانگا، نہ ہی میں نے پیش کش کی ہے، طیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ بائیس جون تک پبلک کر دی جائے گی جبکہ مکمل رپورٹ چھ ماہ میں تیار ہوگی۔

لاہور میں پی آئی اے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ہوا بازی نے کہا کہ عید سے دو دن قبل طیارہ حادثہ رونما ہونا انتہائی افسوسناک ہے، ایک ہفتے میں ڈیٹا، وائس باکس اور ابتدائی معلومات سامنے آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے طیارہ حادثات کی بھی تحقیقات کروائی جائیں گی۔

چوہدری غلام سرور خان نے کہا کہ نیب انکوائری کو خوش آمدید کہتا ہوں، موجودہ کابینہ سمیت پینتیس سال سے حکومت کرنے والے افراد کو بھی احتساب کے عمل سے گزارا جائے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی رپورٹ آنے تک کسی کو حادثے کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، انکوائری کے بعد ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

یاد رہےوزیر ہوابازی غلام سرور خان نے مکمل غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات میں وزیر یا پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ائرمارشل ارشد محمود ملک کی غیر ذمہ داری اور کوتاہی ثابت ہوئی تو نہ صرف استعفیٰ دیں گے بلکہ خود کو احتساب کے لیے بھی پیش کریں گے کہ ہمارے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی جانیوالا پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 24 نیوز کے سینئر ڈائریکٹر پروگرامنگ انصار نقوی سمیت 97 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ کچھ خوش قسمت اس فضائی حادثے میں بچ گئے، بچ جانیوالوں میں صدر پنجاب بینک ظفرمسعود اور ایک مسافر محمد زبیرشامل ہے۔