عوام نے کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لیا اس لیے پھیل گیا: بشریٰ انصاری

عوام نے کورونا کو سنجیدگی سے نہیں لیا اس لیے پھیل گیا: بشریٰ انصاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باوجود قوم کی جانب سے احتیاط نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں اور وہ تب تک ملک واپس نہیں آئیں گی جب تک قوم وبا کو سنجیدہ نہیں لے گی۔

تفصیلات کے مطابق بشریٰ انصاری کچھ عرصہ قبل ہی بیرون ملک چلی گئی تھیں اور پھر لاک ڈاؤن نافذ ہونے اور فضائی سروس بند ہونے کی وجہ سے وہ وہیں رہ گئی تھیں تاہم اب ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کورونا سے متعلق پاکستانیوں کی غیر سنجیدگی پر بات کرتی دکھائی دیں۔

بشریٰ انصاری نے مختصر ویڈیو میں کورونا وائرس کو سنجیدہ نہ لینے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانیوں نے وبا کو مذاق اور وہم سمجھ رکھا ہے۔

معروف اداکارہ نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے ہی ملک میں اتنا بڑا مسئلہ ہوا، قوم کے رویے پر افسردہ ہوں، تب تک وطن واپس نہیں آؤں گی جب تک قوم کورونا کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیتی۔

ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے روایتی انداز میں کہا کہ وہ اس وقت وطن سے دور ہیں تاہم انہیں ہر وقت ملک کی یاد آتی ہے، دیار غیر میں کچھ بھی اچھا نہیں لیکن وہ مجبوری کی حالت میں وہاں موجود ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان مت جاؤ، وہاں کوئی بھی وبا کو سنجیدہ نہیں لے رہا اور وہ بھی تب تک وطن واپس نہیں آئیں گی جب تک قوم کورونا کو سنجیدہ نہیں لیتی۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے حملوں میں شدت آگئی، ملک بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 1688 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 80463 ہوگئی۔

Sughra Afzal

Content Writer