چیف جسٹس پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز عید کہاں منائیں گے؟

چیف جسٹس پاکستان اور اعلیٰ عدلیہ کے ججز عید کہاں منائیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ سمیت اعلی عدلیہ کے ججز اور وکلاء کی اکثریت لاہور میں عیدالفطر منائے گی۔

چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ، چیف جسٹس ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان، سپریم کورٹ کے جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس سید منصورعلی شاہ بھی لاہورمیں عید کریں گے، سابق چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی، سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار، سینیئر ترین جج جسٹس مامون رشید بھی لاہور میں عید منائیں گے،  عمرہ کی سعادت سے واپس آنیوالے جسٹس محمد قاسم خان لاہور میں عید منائیں گے۔

لاہور میں عید منانے والے ججزمیں جسٹس محمد امیر بھٹی، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عاطر محمود، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس، عابد عزیز شیخ، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس جواد حسن، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس ساجد محمود سیٹھی سمیت دیگر ججز شامل ہیں، وکلاء کی اکثریت بھی لاہور میں عید منائیں گی، سابق صدر سپریم کورٹ بار اعتزاز احسن، حامد خان، میاں اسرارالحق، صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری، سابق صدرلاہورہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان، چیئرمین لیگل ایجوکیشن اینڈ اے ڈی آر کمیٹی ہائیکورٹ بار حسیب اللہ خان، صدارتی امیدوار لاہور بار میاں جہانگیر، سابق اٹارنی جنرل پاکستان اشتر اوصاف، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار جمال سکھیرا بھی لاہور میں عید کریں گے۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ہمایوں امتیاز، سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ، ایڈیشنل رجسٹرار سید شبیر حسین شاہ، ڈپٹی رجسٹرار رائے ظہور حسین کھرل، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ، ڈین پاکستان کالج آف لاء پروفیسر ہمایوں احسان، وائس چیئرمین پنجاب بار چودھری شاہنواز اسماعیل گوجر سمیت دیگر ججز اور وکلاء لاہور میں عید منائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer