چھ سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

چھ سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین عابد: دو روز قبل نشتر کالونی سے اغوا ہونے والے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
نشتر کالونی سے اغوا ہونے والے چھ سالہ جمیل کی لاش ڈیرہ چاہ گاؤں سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق جمیل کو اسکے قریبی رشتہ دار نے اغوا کیا تھا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کےبعد گلا دبا کر قتل کر دیا۔ جمیل عرف مون کے اغوا کا مقدمہ نشتر کالونی میں درج ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: شالیمار میں آٹھ سالہ بچی کو محلے دار نے آگ لگا دی

دوسری جانب ملزم کی نشاندہی پر بچے کی لاش ڈیرہ چاہل سے برآمد کی گئی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔