شالیمار میں آٹھ سالہ بچی کو محلے دار نے آگ لگا دی

شالیمار میں آٹھ سالہ بچی کو محلے دار نے آگ لگا دی
کیپشن: City42 - Child burn
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) شالیمار کے علاقے میں آٹھ سالہ بچی کو محلے دار نے آگ لگا دی،ا،آئی جی پنجاب نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

 ولیس کے مطابق شالیمار کے علاقے شیلر میں آٹھ سالہ بچی کو محلے دار نے مبینہ طور پر آگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی والدہ کے مطابق محلے دار عرفان نے بچی کو آگ لگائی جو کہ محلہ میں لنگر تقسیم کر رہا تھا جبکہ آٹھ سالہ حفظہ کو تشویشناک حالت میں کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے افسوسناک  واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موقع سے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔