ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیکیورٹی خدشات؛ مجتبیٰ خامنہ ای گزشتہ روز اپنی اہلیہ کی تدفین میں بھی شرکت نہیں کرسکے

سیکیورٹی خدشات؛ مجتبیٰ خامنہ ای گزشتہ روز اپنی اہلیہ کی تدفین میں بھی شرکت نہیں کرسکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایران کے موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی اہلیہ زہرہ حداد عادل کو گزشتہ روز تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کے آغاز کے پہلے روز سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای ملکی حساس اداروں سے سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کے باعث اپنی اہلیہ زہرہ حداد عادل کی نماز جنازہ میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے۔
اسرائیل نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی تجہیز و تکفین کے اعلان کے فوری بعد ایک بیان میں دھمکی دی تھی کہ ایرانی قیادت کو نشانہ بنائیں گے اور ہٹ لسٹ پر مجتبیٰ خامنہ ای ہی تھے جو سپریم لیڈر بننے کے بعد سے تاحال منظرعام پر نہیں آئے۔

زہرہ حداد عادل بااثر خاندان کی بیٹی اور ایرانی اشرافیہ کی خاموش شخصیتایران کے موجودہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی اہلیہ زہرہ حداد عادل ان شخصیات میں شمار ہوتی تھیں جو ملک کے طاقتور ترین سیاسی اور مذہبی خاندانوں سے تعلق رکھنے کے باوجود ہمیشہ عوامی اور میڈیا کی نظروں سے دور رہیں۔زہرہ حداد بھی 28 فروری کو اُس اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئی تھیں جس میں ان کے سسر آیت اللہ علی خامنہ ای اپنے رفقا سمیت شہید ہوگئے تھے۔ جس کے بعد زہرہ حداد کی شخصیت ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی۔

زہرہ حداد عادل ایران کے ممتاز قدامت پسند سیاست دان غلام علی حداد عادل کی صاحبزادی تھیں۔ غلام علی حداد عادل ایرانی پارلیمنٹ (مجلسِ شورائے اسلامی) کے سابق اسپیکر رہ چکے ہیں۔غلام علی حداد عادل انھیں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے قریبی سیاسی اتحادیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ ایرانی سیاست میں قدامت پسند دھڑے کی اہم شخصیت ہیں اور کئی برسوں سے مختلف اعلیٰ سرکاری اور تعلیمی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔