ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوائی سفر کرنیوالوں کیلئے خوشخبری؛ کرایوں میں 40 فیصد کمی

ہوائی سفر کرنیوالوں کیلئے خوشخبری؛ کرایوں میں 40 فیصد کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی آئی اے سے فیصل آباد سے کراچی جانے والے مسافروں کیلئے خوش خبری  آگئی ۔ پی آئی اے نے فیصل آباد سے کراچی کے کرایوں میں 40فیصد کمی کردی ۔

پی آئی اے کا یک طرفہ کرایہ 20ہزار سے کم ہو کر 16ہزار 781 ہوگیا ۔پی آئی اے کا دو طرفہ کرایہ 38ہزار سے کم ہو کر کرایہ 33ہزار 742ہوگیا ۔

پی آئی اے کا فیصل آباد سے کراچی کے کرایوں میں کمی کا اطلاق 30جولائی تک رہے گا ۔

پی آئی اے کی بدھ ،جمعہ ،اتوار کی دو طرفہ پروازوں پر ڈسکاؤنٹ ہوگا۔