اسرار خان: سی سی ڈی کے اغواء برائے تاوان سیل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے علاقےگلبرگ سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کو قلعہ گجر سنگھ سے ڈھونڈ نکالاہے۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق 17سالہ اسد اللہ یکم جولائی کو پراسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا جسکے چچا عدیل کی درخواست پر اغواء کا مقدمہ درج ہواتو مدعی مقدمہ نے سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل سے مدد طلب کی تھی۔
ترجمان نے بتایا کہ سی سی ڈی ٹیم نے سی سی ٹی وی کی مدد سے لاپتہ نوجوان کا سراغ لگایا اور نوجوان کو ضروری کارروائی کے بعد بحفاظت ورثاء کے حوالےکر دیا ۔