سٹی 42 : ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے تبادلوں کےاحکامات جاری کر دئیے.
انسپکٹر محمد قیصر انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ تعینات، انسپکٹر ولید حسین انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مصطفٰی آباد تعینات، سب انسپکٹر مسعود خالد تھانہ مصطفٰی آباد سے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ہیئر تعینات، اس کے علاوہ انسپکٹر زوار حسین کو انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ تعینات کر دیا گیا۔
سب انسپکٹر عباس الحسن تھانہ لوہاری گیٹ سے کلوز انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹر , ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے افسران کو نئی تعیناتی پر فوری رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔