ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پولیس الرٹ، جی او آر ون میں ہنگامی مشقیں

دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پولیس الرٹ، جی او آر ون میں ہنگامی مشقیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص ا حمد:شہر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے سِول لائنز ڈویژن پولیس نے جی او آر ون میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا۔

ڈی ایس پی نعیم باجوہ کی زیر نگرانی ہونے والی مشقوں میں ریس کورس پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔

موک ایکسرسائز کے دوران فرضی دہشت گردوں کی گرفتاری، ہنگامی صورتحال پر فوری ردعمل اور مختلف اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کا عملی مظاہرہ کیا گیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

ایس پی سِول لائنز کے مطابق مشق کے دوران پولیس ریسپانس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانے پر بھی توجہ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے ردعمل کو مزید بہتر بنانے، باہمی رابطہ مضبوط کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس نوعیت کی ہنگامی مشقوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔