ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پنجاب بار کونسل لائرز اکیڈمی کا افتتاح کر دیا

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پنجاب بار کونسل لائرز اکیڈمی کا افتتاح کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب بار کونسل کے زیر اہتمام لائرز اکیڈمی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے لائرز اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تقریب میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی، وکیل رہنما احسن بھون، سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار اور ممبر پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چودھری، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل فخر حیات اعوان، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان، چیئرپرسن لیگل ایجوکیشن کمیٹی سمیرا حسین، ممبر پاکستان بار کونسل چودھری طاہر نصر اللہ وڑائچ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خالدہ پروین، صدر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم لاہور رفاقت علی ڈوگر، سیکرٹری پنجاب بار کونسل رفاقت سہیل، لیسکو کے چیف لاء آفیسر چودھری امتیاز، بیرسٹر احمد جاوید اعوان سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں بار ووکیشنل کورس مکمل کرنے والے طلبہ کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جبکہ کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے شرکا میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر قانونی تعلیم کے فروغ، پیشہ ورانہ تربیت اور وکلا کو جدید سہولیات کی فراہمی کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔