ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی

ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )اٹلس ہونڈا نے  70موٹرسائیکل کا نیا 2026 ماڈل مارکیٹ میں متعارف کرا دیا ہے، جس کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 کمپنی کے مطابق نئی موٹرسائیکل نیلے، سرخ اور سیاہ رنگوں میں دستیاب ہوگی جبکہ اس میں 4-اسٹروک OHC ایئر کولڈ انجن نصب کیا گیا ہے جو بہتر کارکردگی اور پائیداری فراہم کرتا ہے۔

 نئے ماڈل میں 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن، ملٹی پلیٹ ویٹ کلچ اور مضبوط اسپائن فریم شامل کیا گیا ہے، موٹرسائیکل میں 8.5 لیٹر فیول ٹینک دیا گیا ہے جس میں 1 لیٹر ریزرو بھی شامل ہے۔

 کمپنی کے مطابق ان خصوصیات کی بدولت موٹرسائیکل بہتر روڈ گریپ، متوازن ڈرائیونگ اور لمبے سفر کے دوران زیادہ آرام دہ کارکردگی فراہم کرتی ہے۔

 اٹلس ہونڈا کا کہنا ہے کہ CD 70 (2026) کو جدید ڈیزائن، بہتر کارکردگی اور مناسب قیمت کے امتزاج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے تاکہ یہ مختلف طبقوں کے صارفین کی ضروریات پوری کر سکے۔

 دوسری جانب سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں ہونڈا موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں کمی سے متعلق مختلف خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم کمپنی نے ان اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔